حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کے تسلسل سے مجموعی قومی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے‘ نئے مالی سال میں قومی معیشت کی گروتھ سٹرٹیجی پر توجہ مرکوز کریں گے‘ آپریشن ضرب عضب مکمل ہونے اور دو صوبوں میں مہاجرین کا معاملہ حل ہونے کے بعد ملک بھر میں مردم شماری کرائی جائے گی‘ وزیراعظم محمد نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں‘ ڈاکٹروں کے مشورے سے وزیراعظم …
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارکی صحافیوں سے گفتگو

مزید خبریں
حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کے تسلسل سے مجموعی قومی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے‘ نئے مالی سال میں قومی معیشت کی گروتھ سٹرٹیجی پر توجہ مرکوز کریں گے‘ آپریشن ضرب عضب مکمل ہونے اور دو صوبوں میں مہاجرین کا معاملہ حل ہونے کے بعد ملک بھر میں مردم شماری کرائی جائے گی‘ وزیراعظم محمد نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں‘ ڈاکٹروں کے مشورے سے وزیراعظم وطن واپس آئیں گے،
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارکی صحافیوں سے گفتگو
اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ و اقتصادی امور سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کے تسلسل سے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں نمایاں اضافہ ہوا ہے‘ معاشی استحکام کے بعد نئے مالی سال میں قومی معیشت کی گروتھ سٹرٹیجی پر توجہ مرکوز کریں گے‘ آپریشن ضرب عضب مکمل ہونے اور دو صوبوںکی جانب سے مہاجرین کا معاملہ حل ہونے کے بعد ملک بھر میں مردم شماری کرائی جائے گی‘ وزیراعظم محمد نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں‘ ڈاکٹر ان کی صحت یابی کی رفتار سے مطمئن ہیں‘ ڈاکٹروں کے مشورے سے وزیراعظم وطن واپس آئیں گے۔ وہ او آئی سی کامسٹیک کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔








