اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):سینئر اداکار اعجاز درانی کی برسی اتوار یکم مارچ کو منائی گئی۔اعجاز درانی گجرات کے نواحی گائوں جلالپور جٹاں میں 1935میں پیدا ہوئے۔ ہدایت کار منشی دل کی فلم حمیدہ میں وہ بطور ساتھی اداکار متعارف ہوئے اور فلم ساز داؤد چاند کی اردو فلم مرزا صاحباں میں بھی سائیڈ ہیرو کا کردار ادا کیا۔ 1957 کو ریلیز ہونے والی فلم بڑا آدمی بطور ہیرو ان …
سینئر اداکار اعجاز درانی کی برسی اتوار کو منائی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):سینئر اداکار اعجاز درانی کی برسی اتوار یکم مارچ کو منائی گئی۔اعجاز درانی گجرات کے نواحی گائوں جلالپور جٹاں میں 1935میں پیدا ہوئے۔ ہدایت کار منشی دل کی فلم حمیدہ میں وہ بطور ساتھی اداکار متعارف ہوئے اور فلم ساز داؤد چاند کی اردو فلم مرزا صاحباں میں بھی سائیڈ ہیرو کا کردار ادا کیا۔
1957 کو ریلیز ہونے والی فلم بڑا آدمی بطور ہیرو ان کی پہلی فلم تھی جسے ہمایوں مرزا نے ڈائریکٹ کیا۔ اعجاز درانی نہایت کامیاب ڈسٹری بیوٹر اور نہایت منتظم منصوبہ بندی کے ساتھ فلم سازی کے فن میں بہترین صلاحیتوں کے حامل ثابت ہوئے۔باکس آفس کی ہٹ فلمیں دوستی، ہیر رانجھا، شعلے بھی ان کے کریڈٹ پر ہیں۔
اعجاز درانی نے معروف پنجابی فلم ہیر رانجھامیں رانجھا کا کردار ادا کیا تھا۔اعجاز درانی یکم مارچ2021 کو لاہور میں انتقال کر گئے۔اعجاز درانی کی برسی کے موقع پر شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔








