نامور مزاحیہ شاعر ظریف جبل پوری کی برسی منائی گئی

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):نامور مزاحیہ شاعر ظریف جبل پوری کی برسی اتوار یکم مارچ کو منائی گئی۔ ظریف جبل پوری 30 نومبر 1913 کو جبل پور میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام سید حامد رضا نقوی تھا۔ ان کے کلام کے دو مجموعے فرمان ظرافت، تلافی مافات ان کی زندگی میں اور نشاط تماشا ان کی وفات کے بعد شائع ہوا۔ ظریف جبل پوری یکم مارچ 1964 …

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):نامور مزاحیہ شاعر ظریف جبل پوری کی برسی اتوار یکم مارچ کو منائی گئی۔ ظریف جبل پوری 30 نومبر 1913 کو جبل پور میں پیدا ہوئے اور ان کا اصل نام سید حامد رضا نقوی تھا۔

ان کے کلام کے دو مجموعے فرمان ظرافت، تلافی مافات ان کی زندگی میں اور نشاط تماشا ان کی وفات کے بعد شائع ہوا۔ ظریف جبل پوری یکم مارچ 1964 کو کراچی میں وفات پاگئے۔ ان کی برسی کے موقع پر علمی و ادبی حلقوں کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں بھر پور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

مزید خبریں