وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، ملک میں یوریا کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت بدھ کو منعقدہ اجلاس میں ملک میں یوریا کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں یوریا کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات پر غور و خوض ہوا۔ وزیر خزانہ نے ان چیلنجز کو اجاگر کیا کہ زرعی شعبہ بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کو پیداوار کی زیادہ لاگت اور اجناس کی …

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت بدھ کو منعقدہ اجلاس میں ملک میں یوریا کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں یوریا کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات پر غور و خوض ہوا۔ وزیر خزانہ نے ان چیلنجز کو اجاگر کیا کہ زرعی شعبہ بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کو پیداوار کی زیادہ لاگت اور اجناس کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کے تناظر میں موجودہ صورتحال درپیش ہے۔ وزیر خزانہ نے یوریا انڈسٹری پر زور دیا کہ وہ درآمدی یوریا کی قیمت میں کمی کے مطابق اپنی قیمتیں کم کریں جس کے نتیجہ میں پیداوار میں اضافہ اور زرعی شعبہ کی نمو بڑھے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply