کاشتکار بھنڈی کی کاشت مارچ کے آخر تک مكمل كرلیں ، اسسٹنٹ ڈائریكٹر محكمہ زراعت سمبڑیال

سیالكوٹ۔ 02 مارچ (اے پی پی):کاشتکار بھنڈی کی کاشت مارچ کے آخر تک مكمل كرلیں۔ان خیالات كا اظہار اسسٹنٹ ڈائریكٹر محكمہ زراعت سمبڑیال افتخار حسین بھٹی نے(آج) پیر كو كاشتكاروں كے نام اپنے پیغام میں كیا۔ انہوں نے كہا كہ بھنڈی کی کاشت رواں ماہ کے آخر تک کی جاسکتی ہے، بھنڈی موسم گرما کی انتہائی مقبول ترین سبزی ہے جسے نہ صرف غذائی لحاظ سے بہت اہمیت حاصل ہے …

سیالكوٹ۔ 02 مارچ (اے پی پی):کاشتکار بھنڈی کی کاشت مارچ کے آخر تک مكمل كرلیں۔ان خیالات كا اظہار اسسٹنٹ ڈائریكٹر محكمہ زراعت سمبڑیال افتخار حسین بھٹی نے(آج) پیر كو كاشتكاروں كے نام اپنے پیغام میں كیا۔ انہوں نے كہا كہ بھنڈی کی کاشت رواں ماہ کے آخر تک کی جاسکتی ہے،

بھنڈی موسم گرما کی انتہائی مقبول ترین سبزی ہے جسے نہ صرف غذائی لحاظ سے بہت اہمیت حاصل ہے بلکہ اس کی کاشت سے کاشتکار مناسب مالی منافع بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیج کی 10 سے 12 کلوگرام تک کی مقدار فی ایکٹر کاشت کی جائے تو بھنڈی کی بمپر کراپ حاصل ہوسکتی ہے، بھنڈی و توری ایسی سبزی ہے جسے ہرقسم کی زمین میں کاشت کیا جاسکتا ہے۔