اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 13,900 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 49 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 13،900 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 49 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 13,900 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 13,900 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 49 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 13،900 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 49 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 11،917 روپے کمی کے بعد 483,420 روپے سے کم ہو کر 471,503 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 443,151 روپے سے کم کر 432,226 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 1,146 روپے کمی کے بعد 8904 اور دس گرام چاندی کی قیمت 983 روپے کمی کے بعد 7،633 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5,411 ڈالر سے کم ہو کر 5,272 ڈالر ہو گئی۔








