گلوکار عمران ہاشمی نے نعتیہ کلام یا مصطفی ریلیز کردیا

لاہور۔4مارچ (اے پی پی):گلوکار عمران ہاشمی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نعتیہ کلام یا مصطفی ریلیز کردیا ۔گلوکار عمران ہاشمی اور گلوکارہ ثنا گل نے مشترکہ طور پر اس نعت کو تیار کیا ہے، جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ یہ نعت خاص طور پر ماہِ رمضان کی روحانی فضا کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کی گئی ہے۔گلوکار عمران ہاشمی نے اپنے بیان میں …

لاہور۔4مارچ (اے پی پی):گلوکار عمران ہاشمی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے نعتیہ کلام یا مصطفی ریلیز کردیا ۔گلوکار عمران ہاشمی اور گلوکارہ ثنا گل نے مشترکہ طور پر اس نعت کو تیار کیا ہے، جسے شائقین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

یہ نعت خاص طور پر ماہِ رمضان کی روحانی فضا کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کی گئی ہے۔گلوکار عمران ہاشمی نے اپنے بیان میں کہا کہ ا س ماہ مقدس میں نعتیہ کلام کو پیش کرنا میرے لیے باعثِ سعادت ہے۔

نعتیہ کلام کی دھن سادہ لیکن پر اثرہے، جو سامعین کے لیے تسکین روحانی کا باعث ہوگی،جبکہ سوشل میڈیا پر بھی گلوکار عمران ہاشمی اور ثنا گل کی اس نعتیہ کاوش کو سراہا جا رہا ہے۔

مزید خبریں