فیصل آباد۔ 04 مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات ڈاکٹر آصف علی نےپھولوں کے باغبانوں کو اچھی پیداوارکےلئے ایک شاخ پر5 سے7 آنکھیں چھوڑ کر فوری شاخ تراشی اورموسم کی تبدیلی کے باعث ہفتہ میں 2مرتبہ آبپاشی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ ہرسال موسم بہار کے آغاز پر پھولوں کے پودوں کی شاخ تراشی یقینی بنائیں ،شاخ کو کونپل کے …
فیصل آباد،پھولوں کےباغبانوں کو ایک شاخ پر5 سے7 آنکھیں چھوڑ کر شاخ تراشی کی ہدایت
فیصل آباد۔ 04 مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات ڈاکٹر آصف علی نےپھولوں کے باغبانوں کو اچھی پیداوارکےلئے ایک شاخ پر5 سے7 آنکھیں چھوڑ کر فوری شاخ تراشی اورموسم کی تبدیلی کے باعث ہفتہ میں 2مرتبہ آبپاشی کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ ہرسال موسم بہار کے آغاز پر پھولوں کے پودوں کی شاخ تراشی یقینی بنائیں ،شاخ کو کونپل کے چوتھائی انچ اوپر سے کاٹاجائے اور یہ کٹائی کونپل کی مخالف سمت سے ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ موسم بہارمیں گلاب سمیت دیگر پھولوں کے پودوں کی شاخ تراشی بہترین اثرات ظاہر کرتی ہے تاہم اگر شاخ تراشی موسم خزاں یا موسم سرما کے آغاز میں کی جائے تو نئی پھوٹ جلد بنے گی مگر وہ کورے سے متاثر ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار پیوند کے مقام سے نیچے تنے پر یا زمین سے نکلنے والی شاخوں کی بھی مناسب تراش خراش کرتے رہیں کیونکہ یہ شاخیں روٹ سٹاک سے نکلتی ہیں جو کار آمد نہیں ہوتیں۔ انہوں نے گلاب کے پودوں پر مائلڈ یو، بلیک سپاٹ، رسٹ، ڈائی بیک جیسی بیماریوں کے حملہ کے تدارک کےلئے بھی بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔









