لیچی کی کامیاب کاشت کیلئے گرم مرطوب آب وہوا شاندار اثرات کی حامل ثابت ہوئی ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال

سیالکوٹ ۔ 04 مارچ (اے پی پی):لیچی کی کامیاب کاشت کیلئے گرم مرطوب آب وہوا شاندار اثرات کی حامل ثابت ہوئی ہے جبکہ موسم گرما کے دوران پودے کی درست نشوونما اور بڑھوتری کیلئے ہوامیں نمی کا ہونا بھی ضروری ہے۔انہوں خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے بدھ کو باغبانوں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ زیر و ڈگری …

سیالکوٹ ۔ 04 مارچ (اے پی پی):لیچی کی کامیاب کاشت کیلئے گرم مرطوب آب وہوا شاندار اثرات کی حامل ثابت ہوئی ہے جبکہ موسم گرما کے دوران پودے کی درست نشوونما اور بڑھوتری کیلئے ہوامیں نمی کا ہونا بھی ضروری ہے۔انہوں خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے بدھ کو باغبانوں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ زیر و ڈگری سینٹی گریڈ سے کم اور 45ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت لیچی کیلئے انتہائی مہلک ہوتاہے ، باغبان رواں ماہ کے دوران لیچی کے نئے پودے لگا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ فن باغبانی میں پودوں کاصحیح انتخاب ہی دراصل باغبان کی کامیابی کاراز ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کی مشاورت سے سفارش کردہ اقسام کے صحت مند و معیاری پودے لگائے جائیں تو وہ بہترین پیداوار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نئے پودے لگانے کیلئے اس بات کابھی خاص خیال رکھنا چاہیے کہ وہ علاقے کی زمین اورموسم سے مطابقت رکھنے کے علاوہ مناسب قد و عمر کے ہوں جنہیں اچھے رو ٹ سٹاک سے پیوند کیاگیاہو۔انہوں نے کہاکہ باغبان و کاشتکار ہمیشہ سرکاری یا بااعتماد نرسریوں سے پودے خریدیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی نقصان، مشکل،پریشانی کا سامنا نہ کرناپڑے۔