اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 10,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 39 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 10,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 39 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 10,000 روپے کمی ریکارڈ
اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 10,000 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 39 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 10,000 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 39 ہزار 9 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 8,573 روپے کمی کے بعد 471,503 روپے سے کم ہو کر 462,930 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 432,226 روپے سے کم کر 424,367 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے اضافے کے بعد 9,004 اور دس گرام چاندی کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد 7،719 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5,272 ڈالر سے کم ہو کر 5,172 ڈالر ہو گئی۔









