مظفر آباد۔ 04 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع مظفرآباد میں دیسی املوک کے درختوں پرجاپانی پھل کی پیوندکاری مہم پر کام جاری ہے۔ فیلڈ عملہ محکمہ زراعت توسیع پورے ضلع مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں جاپانی پھل کی پیوندکاری میں مصروف عمل ہے۔ اس سلسلہ میں سرکل ڈنہ،چھترکلاس کے گاؤں کوٹ ٹھاکردارہ میں فیلڈ معاون مہران بابو نے دیسی املوک کے درختوں پر 230، توسیع مرکز رحیم کے گاؤں …
دیسی املوک کے درختوں پر جاپانی پھل کی پیوندکاری مہم پر کام جاری ہے، محکمہ زراعت توسیع مظفرآباد
مظفر آباد۔ 04 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع مظفرآباد میں دیسی املوک کے درختوں پرجاپانی پھل کی پیوندکاری مہم پر کام جاری ہے۔ فیلڈ عملہ محکمہ زراعت توسیع پورے ضلع مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں جاپانی پھل کی پیوندکاری میں مصروف عمل ہے۔ اس سلسلہ میں سرکل ڈنہ،چھترکلاس کے گاؤں کوٹ ٹھاکردارہ میں فیلڈ معاون مہران بابو نے دیسی املوک کے درختوں پر 230، توسیع مرکز رحیم کے گاؤں نکر حویلی میں فیلڈ معاون محمد شہزاد نے ہمراہ عملہ 30، توسیع مرکز راجپوٹھی میں فیلڈ معاون محمد نصیر نے ہمراہ عملہ مختلف زمینداران کی 73, توسیع مرکز کچیلی میں فیلڈ معاون خالد لطیف نے 45, توسیع مرکز دولائی میں فیلڈ معاون شفقت قدیر نے ہمراہ عملہ37, توسیع مرکز بلاں میں فیلڈ معاون
احتشام عزیز نے ہمراہ عملہ 30، سرکل کہوڑی کے گاؤں راجپیاں میں فیلڈ معاون نعمان ربانی نے 43, بلگراں میں فیلڈ معاون غلام عباس نے ہمراہ عملہ گاوں مجہوتر میں 60, توسیع مرکز جھینگ میں فیلڈ معاونین میر الیاس اور شفقت اعوان نے 45, سرکل گڑھی دوپٹہ/کومی کوٹ کے گاؤں گورسیاں اور خیریاں میں فیلڈ معاون اجمل شاہین نے ہمراہ عملہ 80, توسیع مرکز ٹمبی میں فیلڈ معاون شرافت قریشی اور طاہر بٹ نے 30, فیلڈ معاون افضال احمد نے گاؤں لوئر گوڑی میں 25 دیسی املوک کے درختوں پر جاپانی پھل کی قلمکاری کی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع مظفرآباد راجہ ظہیر اقبال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع مظفرآباد میں جاپانی پھل کے فروغ کے لیے نہ صرف جاپانی پھل کے نئے باغات تنصیب کروائے جارہے ہیں بلکہ دیسی املوک کے درختوں پر قلمکاری کا عمل بھی جاری ہے اور انشاء مستقبل میں ضلع مظفرآباد میں نا صرف کثیر تعداد میں جاپانی پھل کے درخت موجود ہوں گے بلکہ وافر مقدار میں اس کا پھل بھی دستیاب ہوگا اور اس کے فروغ سے علاقے کے زمینداروں کی معیشت پر نہایت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔









