مظفرگڑھ۔ 05 مارچ (اے پی پی):درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گندم کے کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کےلئے بروقت آبپاشی کریں،ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ محمد طلحہ شیخ نے جمن شاہ، لیہ، لدھانہ میں گندم کے کھیتوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آبپاشی کا عمومی وقفہ ریتلے رقبوں میں کم کر دیں اور فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں،انہوں نے کاشتکاروں …
مظفرگڑھ ،گندم کے کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کےلئے بروقت آبپاشی کریں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت
مظفرگڑھ۔ 05 مارچ (اے پی پی):درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گندم کے کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کےلئے بروقت آبپاشی کریں،ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ محمد طلحہ شیخ نے جمن شاہ، لیہ، لدھانہ میں گندم کے کھیتوں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا،
انہوں نے کہا کہ آبپاشی کا عمومی وقفہ ریتلے رقبوں میں کم کر دیں اور فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں،انہوں نے کاشتکاروں کو ہدائت کی کہ گندم کی فصل پر کنگی کے حملہ کی صورت میں متاثرہ حصے پر مناسب پھپھوندی کش زہر کا سپرے کریں،بہتر نتائج کے لیے سپرے 7 دن کے وقفے سے دوبارہ کریں،اس موقع پر سینئر سائنٹسٹ ڈاکٹر فیاض انگڑا، سینیئر زراعت آفیسر شائستہ قسور بھی ان کے ہمراہ تھیں۔









