اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوتیزی کارحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 5433.46 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد161210.67پوائنٹس پر بند ہوا۔کل 567کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ 350کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،78کی قیمتوں میں کمی اور 139کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر7230.87ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 35.17ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30انڈیکس 1890.99 پوائنٹس …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان، 100انڈیکس 5433.46 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد161210.67پوائنٹس پربند
اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوتیزی کارحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 5433.46 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد161210.67پوائنٹس پر بند ہوا۔کل 567کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ 350کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،78کی قیمتوں میں کمی اور 139کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طور پر7230.87ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 35.17ارب روپے تھی۔
کے ایس ای 30انڈیکس 1890.99 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد49781.74پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 10582.04پوائنٹس کے اضافہ کے بعد230597.10 پوائنٹس پربندہوا۔گزشتہ روزکے-الیکٹرک کے 115631474حصص، ٹرسٹ سیکورٹیزاینڈبروکریج لمیٹڈ کے 50032929 حصص اوریونٹی فوڈز لمیٹڈ کے 48307983 حصص کالین دین ہوا۔واصل موبیلیٹی مضاربہ،یونی کیپ مضاربہ اوردادابھائی سیمنٹ انڈسٹریز سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔









