ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,800 روپے کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 37 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 37 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے ۔ 24 قیراط سونے کے …

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,800 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 5 لاکھ 37 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 37 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے ۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,401 روپے کمی کے بعد 462,930 روپے سے کم ہو کر 460,529 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 424,367 روپے سے کم کر 422,166 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 194 روپے اضافے کے بعد 8,810 اور دس گرام چاندی کی قیمت 166 روپے اضافے کے بعد 7،553 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5,172 ڈالر سے کم ہو کر 5,144 ڈالر ہو گئی۔