اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ چین میں 6 سے 8 جولائی تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ 32ویں چائینہ لینزو انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فیئر‘‘ میں شرکت کے لئے 19 مارچ تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش چین میں 6 سے 8 جولائی تک جاری رہے گی جس میں پاکستان …
ٹی ڈی اے پی نے چین میں عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 19 مارچ تک طلب کرلیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ چین میں 6 سے 8 جولائی تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ 32ویں چائینہ لینزو انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فیئر‘‘ میں شرکت کے لئے 19 مارچ تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش چین میں 6 سے 8 جولائی تک جاری رہے گی جس میں پاکستان کے مقامی ٹیکسٹائل، فیبرکس اینڈ گارمنٹس ،ہوم ٹیکسٹائل ، بیڈ شیٹ ، کرٹن، کھیلوں کا سامان ،سرجیکل اور ڈینٹل آلات ،کارپٹس ،
لیدر گارمنٹس ، چاول ، دستکاری مصنوعات ،ماربل کی مصنوعات ،ہربل کاسمیٹکس ، ہربل ہیلتھ کیئر ،پلاسٹک پراڈکٹس ، فروٹ جوس ، انجینئرنگ اینڈ آٹو پارٹس اور اس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








