اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو 24 کیرٹ فی تولہ قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے تھی جو 6100 روپے اضافہ کے بعد ہفتہ کو 5 لاکھ 39 ہزار 862 …
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100روپے اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6100 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو 24 کیرٹ فی تولہ قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے تھی جو 6100 روپے اضافہ کے بعد ہفتہ کو 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 230 روپے اضافہ سے قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے ہوگئی۔
10 گرام 22 کیرٹ کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 289 روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت میں 17 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ قیمت 8 ہزار 931 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 61 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔








