اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی بہادر خواتین کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے جرات اور عزم کی مثال قائم کی،کشمیر کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے ظلم کے اندھیروں میں بھی حوصلے اور امید کی شمع روشن رکھی۔خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن …
مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی بہادر خواتین نے جرات اور عزم کی مثال قائم کی،کشمیر کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے ظلم کے اندھیروں میں بھی حوصلے اور امید کی شمع روشن رکھی،مشعال ملک

مزید خبریں
اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی بہادر خواتین کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے جرات اور عزم کی مثال قائم کی،کشمیر کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے ظلم کے اندھیروں میں بھی حوصلے اور امید کی شمع روشن رکھی۔خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن پر دنیا بھر کی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔
مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری خواتین نے اپنے بیٹوں، بھائیوں اور شوہروں کی قربانیاں دے کر بھی تحریکِ آزادی کو کمزور نہیں ہونے دیا،کشمیری خواتین صرف اپنے گھروں کی محافظ نہیں بلکہ تحریکِ آزادی کشمیر کی مضبوط آواز بھی ہیں۔مشعال ملک نے کہا کہ دنیا کو جواب دینا ہوگا کہ کشمیری خواتین کب تک ریپ ویپن، جنگ اور نفسیاتی دباؤ کا شکار رہیں گی،آخر کب تک دنیا خاموش تماشائی بنی رہے گی؟ کشمیری خواتین انصاف کی منتظر ہیں۔








