اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر پالیسیوں کے باعث پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں اور کارپوریٹ رجسٹریشن میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ایس آئی ایف سی حکام کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق فروری کے دوران 3444 نئی کمپنیوں کا اندراج کیا گیا، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر2 لاکھ 87 …
پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں پیشرفت، نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں ریکارڈ اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر پالیسیوں کے باعث پاکستان میں کاروباری سرگرمیوں اور کارپوریٹ رجسٹریشن میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ایس آئی ایف سی حکام کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق فروری کے دوران 3444 نئی کمپنیوں کا اندراج کیا گیا، جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر2 لاکھ 87 ہزار 49 ہو گئی ہے۔
نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 82 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کار بھی شامل رہے، جن میں چین اور امریکا کے سرمایہ کار نمایاں ہیں۔عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ بالخصوص معدنیات، تجارت اور آئی ٹی کے شعبوں پر مرکوز رہی، جو پاکستان کے قدرتی وسائل اور ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق گزشتہ 15 مہینوں کے دوران BYD، Google، Saudi Aramco اور دیگر بڑی عالمی کمپنیوں سمیت 19 بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے آ چکی ہیں۔ماہرین کے مطابق نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں مسلسل اضافہ پاکستان میں بہتر ہوتے کاروباری ماحول اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کی واضح علامت ہے جبکہ ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری ملک میں پائیدار معاشی ترقی اور کاروباری مواقع کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔








