لاس اینجلس ۔9مارچ (اے پی پی):امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے پوش علاقے بیورلے ہلز میں ارب پتی سپرسٹار ریہنہ کے گھر پر فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ لاس اینجلس پولیس کے مطابق واقعہ میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔بی بی سی کے مطابق فائرنگ کے وقت ریہنہ اور ان کے پارٹنر اے ایس اے پی راکی گھر پر موجود تھے …
امریکی سپرسٹار ریہنہ کے گھر پر فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس ، مشتبہ خاتون گرفتار

مزید خبریں
لاس اینجلس ۔9مارچ (اے پی پی):امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے پوش علاقے بیورلے ہلز میں ارب پتی سپرسٹار ریہنہ کے گھر پر فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ لاس اینجلس پولیس کے مطابق واقعہ میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔بی بی سی کے مطابق فائرنگ کے وقت ریہنہ اور ان کے پارٹنر اے ایس اے پی راکی گھر پر موجود تھے ۔
لاس اینجلس پولیس کے مطابق30سال سے زیادہ عمر کی ایک خاتون نے سپرسٹار ریہنہ کے گھر کے سامنے7گولیا ں چلائیں اور اس کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے چلی گئی ۔ پولیس نے اس خاتون کو جائے وقوعہ سے 12 کلومیٹر کے فاصلے پر گرفتار کر لیا ۔ تاحال اس خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ علاوہ ازیں جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول بھی ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ ریہنہ گلوکارہ، اداکارہ ، سانگ رائٹر اور بزنس ویمن ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔








