اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر چار فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انڈسٹری اور عارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ملک میں 10.96 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4 …
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 8 ماہ کے دوران 4فیصد اضافہ
اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر چار فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انڈسٹری اور عارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ملک میں 10.96 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 10.55 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ فروری میں ملک میں 1.28 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ہوئی جو جنوری کے 1.52 ملین ٹن کے مقابلے میں 15 فیصد کم اور گزشتہ سال فروری کے 1.14 ملین ٹن کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 5.13 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.93 ملین ٹن کے مقابلے میں 4 فیصد زیادہ ہے۔ فروری میں 0.62 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ہوئی جو جنوری کے 0.64 ملین ٹن کے مقابلے میں 3 فیصد کم اور گزشتہ سال فروری کے 0.56 ملین ٹن کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 4.76 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.49 ملین ٹن کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔
فروری میں ملک میں 0.52 ملین ٹن ہائی سپیڈ ڈیزل فروخت ہوا جو جنوری کے 0.66 ملین ٹن کے مقابلے میں 21 فیصد کم اور گزشتہ سال فروری کے 0.43 ملین ٹن کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں ملک میں 0.30 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 0.46 ملین ٹن کے مقابلے میں 34 فیصد کم ہے ۔ فروری میں ملک میں 0.04 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی جو جنوری کے 0.10 ملین ٹن کے مقابلے میں 57 فیصد کم اورگزشتہ سال فروری کے 0.05 ملین ٹن کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہے۔
مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پی ایس او کے پٹرولیم مصنوعات کا حجم 4.61 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.75 ملین ٹن کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے۔ مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اٹک پٹرولیم کے 0.90 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 0.93 ملین ٹن کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے۔ اس مدت میں حسکول کے پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 0.35 ملین ٹن اور وافی کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 0.90 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا۔









