اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ قلیل مدتی قرضوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کےمطابق جنوری کے اختتام پر بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 36ہزار642 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے 31003ارب روپے کے مقابلے میں 18.2فیصد زیادہ ہے ۔ دسمبرکے مقابلے میں جنوری میں بینکوں کے ڈیپازٹس …
بینکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں اضافہ ،قلیل مدتی قرضوں میں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس اور سرمایہ کاری میں جنوری کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ قلیل مدتی قرضوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کےمطابق جنوری کے اختتام پر بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 36ہزار642 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے 31003ارب روپے کے مقابلے میں 18.2فیصد زیادہ ہے ۔
دسمبرکے مقابلے میں جنوری میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر2.1فیصد کی کمی ہوئی ۔ دسمبرکے اختتام پر بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 37431ارب روپے تھا جو جنوری میں کم ہوکر36642 ارب روپے ہوگیا۔ اعدادوشمار کے مطابق جنوری کے اختتام پر بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 38839 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنور ی کے 30023ارب روپے کے مقابلے میں 29.4فیصد زیادہ ہے۔ دسمبرکے مقابلے میں جنوری میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر2.5فیصد اضافہ ہوا۔ دسمبرکے اختتام پر بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 37910ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا جو جنوری میں بڑھ کر38839 ارب روپے ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جنور ی کے اختتام پر بینکوں کے قلیل مدتی قرضوں کا حجم 14291ارب روپے ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ سال جنور ی کے 14728 ارب روپے کے مقابلے میں 3فیصدکم ہے۔ دسمبرکے مقابلے میں جنوری میں بینکوں کے قلیل مدتی قرضوں میں ماہانہ بنیادوں پر4فیصد کی کمی ہوئی ۔ دسمبرکے اختتام پر بینکوں کے قلیل مدتی قرضوں کا حجم 14880ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو جنوری میں کم ہوکر14728 ارب روپے ہوگیا۔ جنوری میں ڈیپازٹس کے تناسب سے قلیل مدتی قرضوں کی شرح 39فیصد ریکارڈ کی گئی جو دسمبر میں 39.8فیصد اور گزشتہ سال جنوری میں 47.5فیصد تھی۔








