ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق اگیتی کپاس کیلئے موزوں وقتِ کاشت31 مارچ ہے۔کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے ملتان، ساہیوال فیصل آباد، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز کے اضلاع زیادہ موزوں ہیں۔اگیتی کاشت کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے صرف کپاس کی ٹرپل جین اقسام کی سفارش کی جاتی ہے۔
محکمہ زراعت نے کپاس کی اگیتی کاشت کے موزون وقت کے حوالے سے سفارشات جاری کر دیں

مزید خبریں
لاہور۔9مارچ (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق اگیتی کپاس کیلئے موزوں وقتِ کاشت31 مارچ ہے۔کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے ملتان، ساہیوال فیصل آباد، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز کے اضلاع زیادہ موزوں ہیں۔اگیتی کاشت کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی طرف سے صرف کپاس کی ٹرپل جین اقسام کی سفارش کی جاتی ہے۔اس ضمن میں سفارش کی جاتی ہے کہ اگیتی کپاس کی کاشت کیلئے بیج فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا تصدیق شدہ ہو اور خالص ٹرپل جین قسم کا ہو ورنہ گلا ئفوسیٹ کا سپرے کرنے سے غیر ٹرپل جین اقسام کے پودے مر جائیں گے۔گلا ئفوسیٹ جڑی بوٹی مار زہر اور ٹینڈے کی سنڈیوں خصوصاً گلابی سنڈی کے خلاف قوت مدافعت رکھتی ہیں۔
اگیتی کاشت کیلئے پودوں اور قطاروں کا باہمی فاصلہ کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے پودوں کی فی ایکٹر تعداد موسمی کاشت کی نسبت کم ہوتی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ عام طور پر کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے پودوں کا قطاروں کا باہمی فاصلہ2.5 فٹ اورپودوں کا باہمی فاصلہ1.5 تا2 فٹ ہونا چاہیے۔کپاس کی اگیتی کاشت کیلئے سفارش کردہ اقسام کا معیاری،تندرست، خالص اور بیماریوں سے پاک،تصدیق شدہ بر اترا ہوا بیج استعمال کریں۔چوکا لگاتے وقت4 تا5 بیج فی چوکا لگا ئیں۔اگیتی کپاس کی ڈرل کاشت کیلئے2 تا3 کلو گرام بیج فی ایکڑ زیادہ استعمال کریں۔کاشتکارضرورت سے 10 فیصد زیادہ بیج کا انتظام کریں تا کہ ناغے وغیرہ لگانے کے لئے استعمال ہو سکے ،یعنی60 فیصد اگائو کی صورت میں 5 تا6 کلوگرام بیج استعمال کریں اور75 فیصد یا زیادہ ا گائو کیلئے4 تا5 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔








