کپاس کی اگیتی فصل کے لیے زمین کی صورتحال کے مطابق کھادیں استعمال کریں،محکمہ زراعت

لاہور۔10مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کپاس کی اگیتی فصل سے بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے لئے کمزور زمین میں 2 بوری ڈی اے پی،سوا 4 بوری یوریا اورڈیرھ بوری ایس او پی یا سوا بوری ایم او پی فی ایکڑ استعمال کریں،درمیانی زمین کے لئے پونے 2 بوری ڈی اے پی،پونے 4 بوری یوریا اور ڈیرھ بوری ایس او پی یا سوا بوری ایم او پی …

لاہور۔10مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کپاس کی اگیتی فصل سے بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے لئے کمزور زمین میں 2 بوری ڈی اے پی،سوا 4 بوری یوریا اورڈیرھ بوری ایس او پی یا سوا بوری ایم او پی فی ایکڑ استعمال کریں،درمیانی زمین کے لئے پونے 2 بوری ڈی اے پی،پونے 4 بوری یوریا اور ڈیرھ بوری ایس او پی یا سوا بوری ایم او پی فی ایکڑ استعمال کریں جبکہ زرخیز زمین میں ڈیرھ بوری ڈی اے پی،سوا 3 بوری یوریا اورڈیرھ بوری ایس او پی یا سوا بوری ایم او پی فی ایکڑ استعمال کریں۔ ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق اگیتی کاشتہ کپاس میں فاسفورس اور پوٹاش والی کھادوں کی تمام مقدار اور نائٹروجنی کھاد کا حصہ بوقت زمین کی تیاری ڈالیں با قی نائٹروجنی کھاد4 سے5 اقساط میں ڈال دیں۔کاشتکار زمین کی زرخیزی بڑھانے کےلئے کیمیائی کھادوں کے ساتھ گوبر کی گلی سڑی کاشت یا سبز کھاد کا بھی استعمال کریں۔