سوتی دھاگہ کی برآمدات میں جنوری کے دوران 12.9 فیصد اضافہ

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):سوتی دھاگہ کی قومی برآمدات میں جنوری 2026 کے دوران 12.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 73.5 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ جنوری 2025 میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے 65.1 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح جنوری 2025 کے مقابلہ میں جنوری 2026 کے دوران سوتی دھاگہ …

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):سوتی دھاگہ کی قومی برآمدات میں جنوری 2026 کے دوران 12.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 73.5 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ جنوری 2025 میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے 65.1 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح جنوری 2025 کے مقابلہ میں جنوری 2026 کے دوران سوتی دھاگہ کی ملکی برآمدات میں 8.4 ملین ڈالر یعنی 12.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔