لہسن کے کاشتكار بیماریوں کے تدارک کیلئے تجویز کردہ زہروں کا استعمال کریں یا محكمہ زراعت كے عملہ سے مشورہ كریں، محكمہ زراعت سمبڑیال

سیالكوٹ۔ 10 مارچ (اے پی پی):لہسن کے کاشتكار بیماریوں کے تدارک کیلئے تجویز کردہ زہروں کا استعمال کریں یا محكمہ زراعت كے عملہ سے مشورہ كریں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریكٹرمحكمہ زراعت سمبڑیال ڈاكٹر افتخار حسین بھٹی نے آج منگل كو لہسن کے کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لہسن کے پتوں اور تنوں کا گلائو ایک خطرناک بیماری ہے،یہ بیماری فصل پر عمر …

سیالكوٹ۔ 10 مارچ (اے پی پی):لہسن کے کاشتكار بیماریوں کے تدارک کیلئے تجویز کردہ زہروں کا استعمال کریں یا محكمہ زراعت كے عملہ سے مشورہ كریں۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ ڈائریكٹرمحكمہ زراعت سمبڑیال ڈاكٹر افتخار حسین بھٹی نے آج منگل كو لہسن کے کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لہسن کے پتوں اور تنوں کا گلائو ایک خطرناک بیماری ہے،یہ بیماری فصل پر عمر کے دورانیہ کے ہر حصہ میں حملہ آور ہوسکتی ہے،نمدار موسم میں اس بیماری کے جراثیم پتوں اور تنوں پر بھورے رنگ کے دھبوں کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں، بعد میں ان کا رنگ سرخی مائل سیاہ ہوجاتا ہے، متاثرہ پتے اور تنے گلنے سڑنے لگ جاتے ہیں اور بیماری کی شدت میں پودا مرجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے تدارک کیلئے ایزوکسی سٹروبن ،ڈائی فینا کونازول بحساب 250 ملی لیٹر فی ایکڑاور فوسٹائل ایلومینیم بحساب200 گرام فی ایکڑ اسپرے کریں۔

انہوں نے کہا کہ لہسن میں اسی طرح روئی دار پھپھوندی کی بیماری بھی لاحق ہوسکتی ہے ،یہ بیماری پتوں اور بیج پیداکرنے والی ڈنڈی پر سیاہی مائل روئی دار دھبوں میں ظاہر ہوتی ہے،سرد اور ابرآلود موسم میں یہ بیماری شدت اختیار کرجاتی ہے،پورا کھیت مرجھائو،جھلسائو کا منظر پیش کرتا ہے اور پیداوار میں 60 سے75 فیصد کمی واقع ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے تدارک کیلئے فلوایزانیام،میٹالاکسل200 ملی لیٹرفی ایکڑ،فلوماف،فوسیٹاایلومینیم500 گرام فی ایکڑ کے حساب سے اسپرے کریں۔ انہوں نے کہا کہ وقت پر سپرے کرنے سے فصل بڑے نقصان سے بچ جاتی ہے اور پیداوار میں نمایاں اضافہ ممکن ہوسکتا ہے۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے نمائندے روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں موجود ہیں ،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ان سے رجوع کریں یا ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔