اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر11.9فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں یواے ای سے ترسیلات زرکاحجم 5.443ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.863ارب روپے کے مقابلہ میں 11.9فیصدزیادہ ہے ،فروری میں یواے ای سے ترسیلات زرکاحجم 696.2ملین ڈالررہا جوجنوری میں 658.1ملین …
یواے ای سے ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر11.9فیصدکااضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر11.9فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں یواے ای سے ترسیلات زرکاحجم 5.443ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.863ارب روپے کے مقابلہ میں 11.9فیصدزیادہ ہے
،فروری میں یواے ای سے ترسیلات زرکاحجم 696.2ملین ڈالررہا جوجنوری میں 658.1ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 657.7ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں دبئی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 4.165ارب ڈالررہا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.840ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8.4فیصدزیادہ ہے۔
اسی طرح مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ابوظہبی سے ترسیلات زرکاحجم 1.076ارب ڈالر اورشارجہ سے 84.8ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 12.5فیصد اور264.6فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ابوظہبی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 956.4ملین ڈالر اورشارجہ سے ترسیلات زرکاحجم 23.3ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔








