ملک بھر میں پایا جانے والا سہانجنا (مورنگا) طبی خصوصیات سے مالا مال درخت ہے۔ ان خیالات كا اظہار اسسٹنٹ ڈائریكٹر محكمہ زراعت سمبڑیال ڈاكٹر افتخار حسین بھٹی نے اے پی پی سے گفتگو كرتے ہوئے كیا۔ انہوں نے كہا كہ سہانجنا (مورنگا)کا درخت نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیاء ،افریقہ،لاطینی امریکا، مشرق وسطیٰ ،بھارت ،فلپائن ،نائیجیریا،سوڈان اور تھائی لینڈ میں پایا جاتا ہے،یہ تیزی کے ساتھ نشوونما پاتا ہے …
ملک بھر میں پایا جانے والا سہانجنا (مورنگا) طبی خصوصیات سے مالا مال درخت ہے، ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی
سیالکوٹ ۔ 11 مارچ (اے پی پی):ملک بھر میں پایا جانے والا سہانجنا (مورنگا) طبی خصوصیات سے مالا مال درخت ہے۔ ان خیالات كا اظہار اسسٹنٹ ڈائریكٹر محكمہ زراعت سمبڑیال ڈاكٹر افتخار حسین بھٹی نے اے پی پی سے گفتگو كرتے ہوئے كیا۔ انہوں نے كہا كہ سہانجنا (مورنگا)کا درخت نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی ایشیاء ،افریقہ،لاطینی امریکا، مشرق وسطیٰ ،بھارت ،فلپائن ،نائیجیریا،سوڈان اور تھائی لینڈ میں پایا جاتا ہے،یہ تیزی کے ساتھ نشوونما پاتا ہے ،8 ماہ کے اندر بڑا درخت بن جاتا ہے اور اسے اچار كے طور پر بھی كھایا جاتا ہے۔
انہوں نے كہا كہ اس کے پھول نما پھل سبزی کے طور پر پکائے اور کھائے جاتے ہیں۔انہوں نے كہا كہ سہانجنا كو بہت ساری بیماریوں کے علاج کےلئے استعمال کیا جاتا ہے ، پاکستان کے کئی علاقوں کے لوگ اس کو بہت شوق سے کھاتے ہیں اور مہمان خصوصی فرمائش کر کے سہانجنا کو دسترخوان کا حصہ بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار اس کی کاشت کرکے اچھا منافع حاصل کرسکتے ہیں۔









