زیرگردش کرنسی میں ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ زروسیع میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 27فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 11327ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.3فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرزیرگردش کرنسی کاحجم 11366ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی میں مجموعی طورپر6.5فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
زیرگردش کرنسی میں ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ زروسیع میں اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 11 مارچ (اے پی پی):زیرگردش کرنسی میں ہفتہ واربنیادوں پرکمی جبکہ زروسیع میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 27فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کاحجم 11327ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.3فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرزیرگردش کرنسی کاحجم 11366ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا،جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک زیرگردش کرنسی میں مجموعی طورپر6.5فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق 27فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں زروسیع(ایم ٹو)کاحجم 41916 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 2.2فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ کے اختتام پرزروسیع کاحجم 40998ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک ایم ٹومیں مجموعی طورپر6.5فیصدکی نموہوئی ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق27 فروری کوختم ہونے والے ہفتہ میں شیڈولڈ بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 30543ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 3.2فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ کے اختتام پربینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 29583ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، جاری مالی سال کے آغاسے لیکراب تک شیڈولڈبینکوں کے ٰڈیپازٹس میں مجموعی طورپر1.5فیصدکااضافہ ہواہے۔








