سینئر اداکار سید عاصم بخاری انتقال کر گئے

لاہور۔12مارچ (اے پی پی):لالی وڈ اور ٹی وی کے سینئر اداکار سید عاصم بخاری انتقال کر گئے۔اہل خانہ کے مطابق اداکار سید عاصم بخاری گزشتہ رات طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد کومہ میں چلے گئے تھے اور جمعرات کو خالقِ حقیقی سے جا ملے۔خاندانی ذرائع کے مطابق عاصم بخاری ایک عرصے سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے جبکہ وہ گزشتہ15 روز سے ہسپتال میں زیر علاج …

لاہور۔12مارچ (اے پی پی):لالی وڈ اور ٹی وی کے سینئر اداکار سید عاصم بخاری انتقال کر گئے۔اہل خانہ کے مطابق اداکار سید عاصم بخاری گزشتہ رات طبیعت زیادہ خراب ہونے کے بعد کومہ میں چلے گئے تھے اور جمعرات کو خالقِ حقیقی سے جا ملے۔خاندانی ذرائع کے مطابق عاصم بخاری ایک عرصے سے گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے جبکہ وہ گزشتہ15 روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

سینئر اداکار عاصم بخاری نے اپنے طویل فنی کیریئر کے دوران متعدد ٹی وی ڈراموں،سٹیج اور فلموں میں کام کیا اور اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔شوبز حلقوں میں انہیں اداکاری کا استاد بھی کہا جاتا تھا اور انہوں نے کئی نئے فنکاروں کی رہنمائی بھی کی۔

مرحوم سید عاصم بخاری کی نماز جنازہ جمعرات کو بعد از نماز عصر ان کی رہائش گاہ کے قریب بحریہ آرچرڈ کی مسجد الرشید میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں قریبی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔فنکار برادری اور مداحوں کی جانب سے عاصم بخاری کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

مزید خبریں