پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمتِ عملی کے نتیجے میں پاکستان میں مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہو گئی۔نیلامی میں کامیاب بولی دہندگان میں زونگ (چائنا موبائل)، یوفون (اتصالات) اور جاز (ویون گروپ) شامل ہیں۔وزیر خزانہ کے مشیر …

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمتِ عملی کے نتیجے میں پاکستان میں مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہو گئی۔نیلامی میں کامیاب بولی دہندگان میں زونگ (چائنا موبائل)، یوفون (اتصالات) اور جاز (ویون گروپ) شامل ہیں۔وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے اس موقع پر کہا کہ یہ نیلامی پاکستان میں ٹیلی کام اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بڑھتے اعتماد کی واضح علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری پاکستان کی معیشت اور جاری اصلاحاتی عمل پر اعتماد کا مظہر ہے۔خرم شہزاد کے مطابق اس سے قبل پی آئی اے کی 645 ملین ڈالر کی نجکاری بھی مقامی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا اہم اشارہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے فضائی رابطوں کو فروغ ملے گا جبکہ فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی ملک میں ڈیجیٹل معیشت اور تیز رفتار انٹرنیٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نیلامی میں کامیاب کمپنی جاز (ویون گروپ) نے آئندہ تین برسوں کے دوران پاکستان میں مزید ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ماہرین کے مطابق مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تسلسل ملکی معیشت کی بحالی اور طویل المدتی استحکام کے لیے خوش آئند ہے۔یہ مثبت پیش رفت ایس آئی ایف سی کی مؤثر معاشی پالیسیوں اور اصلاحاتی وژن کا عملی ثمر قرار دی جا رہی ہے۔