پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس 1437.04 پوائنٹس کی کمی کے بعد 154421.43 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوکا روباری ہفتہ کے اختتام پر مندی کا رحجان رہا،کے ایس ای100 انڈیکس 1437.04 پوائنٹس کی کمی کے بعد154421.43 پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طورپر568کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،157کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،252کی قیمتوں میں کمی اور159کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکا م رہا،کا روباری سرگرمیوں کے دوران 404.25ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 24.67ارب روپے تھی۔

اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوکا روباری ہفتہ کے اختتام پر مندی کا رحجان رہا،کے ایس ای100 انڈیکس 1437.04 پوائنٹس کی کمی کے بعد154421.43 پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طورپر568کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،157کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،252کی قیمتوں میں کمی اور159کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکا م رہا،کا روباری سرگرمیوں کے دوران 404.25ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 24.67ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 528.79 پوائنٹس کی کمی کے بعد47322.73 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1792.09 پوائنٹس کی کمی کے بعد221926.99 پوائنٹس پربندہوا۔ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 4.94ارب روپے کے سودے طے پائے،گزشتہ روز حیسکول کے 38337773 حصص،کے الیکٹرک کے 38053693 حصص اوردوست سٹیل لمیٹڈ کے 25149001 حصص کا لین دین ہوا۔ شاداب ٹیکسٹائل ملز،آئی سی سی انڈسٹریز اور ٹرسٹ مضاربہ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہی۔