ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ہواہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار62714بیرل ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 6.1فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار59103 بیرل ریکارڈکی گئی تھی،
ملک میں خام تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 12 مارچ (اے پی پی):ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پراضافہ ہواہے۔پی پی آئی ایس اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق 8مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار62714بیرل ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 6.1فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار59103 بیرل ریکارڈکی گئی تھی،
اسی طرح مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار3005ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 11.8فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار2687ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی،اعدادوشمارکے مطابق مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار31844بیرل،پی پی ایل 10288بیرل،پی اوایل 4063بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1238بیرل ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں بالترتیب 5.9فیصد،9.2فیصد،6.3فیصد اور5.9فیصدزیادہ ہے،
پیوستہ ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار30061بیرل،پی پی ایل 9423بیرل،پی اوایل 3822بیرل اورماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1169بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق 8مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں اوجی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار652ایم ایم سی ایف ڈی،پی پی ایل 534ایم ایم سی ایف ڈی،پی اوایل 61ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار945ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں بالترتیب 21.8فیصد،11.6فیصد،24فیصد اور6.7فیصدزیادہ ہے۔








