اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (آئی سی سی آئی)کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت کے تحفظ کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ تجارت، ترسیلات زر اور مجموعی معاشی استحکام پر دور رس اثرات مرتب ہو سکیں ۔ ہفتے کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ ملک …
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں معاشی استحکام کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، آئی سی سی آئی
اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (آئی سی سی آئی)کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کے تناظر میں ملکی معیشت کے تحفظ کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ تجارت، ترسیلات زر اور مجموعی معاشی استحکام پر دور رس اثرات مرتب ہو سکیں ۔
ہفتے کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ ملک بالخصوص توانائی کی فراہمی، کارکنوں کے لیے روزگار کے مواقع اور غیر ملکی ترسیلات زر کے محصولات کے حوالے سے اہم اقتصادی شراکت دار ہے ، خطے میں کوئی بھی طویل عدم استحکام ممکنہ طور پر اقتصادی سرگرمیوں میں خلل اور ان ممالک میں کام کرنے والے لاکھوں پاکستانیوں کی ترسیلات زر کے بہاؤ کو متاثر کر سکتا ہے۔
سردار طاہر محمود نے کہا کہ ترسیلات زر پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے اور قومی معیشت کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان قریبی ہم آہنگی پر زور دیا تاکہ ایسی پالیسیاں تیار کی جائیں جو معاشی استحکام کو تحفظ فراہم کریں اور پائیدار ترقی کو فروغ دیں۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری معاشی چیلنجوں سے نمٹنے اور کاروباری برادری اور قومی معیشت کے مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔









