لاہور۔14مارچ (اے پی پی):لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سالانہ تجدیدِ رکنیت کے عمل کو مزید سہل بنانے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبران کی سہولت کے پیش نظر لاہور چیمبر کل بروزاتوار کو کھلا رہے گا، جبکہ آن لائن رکنیت کی تجدید کی تاریخ میں بھی25 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔لاہور چیمبر کے اعلامیے کے مطابق سالانہ تجدیدِ رکنیت کی …
لاہور چیمبر آج کھلا رہے گا،ممبران آخری تاریخ کا انتظار کے بجائے رکنیت کی تجدید کروا لیں،لاہور چیمبر
لاہور۔14مارچ (اے پی پی):لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سالانہ تجدیدِ رکنیت کے عمل کو مزید سہل بنانے کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبران کی سہولت کے پیش نظر لاہور چیمبر کل بروزاتوار کو کھلا رہے گا، جبکہ آن لائن رکنیت کی تجدید کی تاریخ میں بھی25 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔لاہور چیمبر کے اعلامیے کے مطابق سالانہ تجدیدِ رکنیت کی حتمی تاریخ31 مارچ مقرر اور تمام ممبران کے لیے بروقت تجدید نہایت ضروری ہے۔لاہور چیمبر ہمیشہ اپنے ممبران کی سہولت کو اولین ترجیح دیتا ہے
اسی مقصد کے تحت اتوار کے روز دفتر کھلا رکھنے اور آن لائن رینیول کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ممبران بروقت اپنی تجدید مکمل کر سکیں۔ ممبران آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے فوری طور پر اپنی رکنیت کی تجدید کروا لیں تاکہ کسی بھی انتظامی دبائو یا تکنیکی مشکلات سے بچا جا سکے۔









