اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 8,700 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 524,562 روپے رہ گئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز یہ 533,262 روپے فی تولہ فروخت ہو رہا تھا۔اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 …
سونے کی فی تولہ قیمت میں 8700 روپے کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 8,700 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی قیمت 524,562 روپے رہ گئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز یہ 533,262 روپے فی تولہ فروخت ہو رہا تھا۔اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 7,459 روپے کمی ہوئی جس کے بعد یہ 449,727 روپے ہو گئی، جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 457,186 روپے تھی۔مزید برآں 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 6,838 روپے کمی کے بعد 412,264 روپے رہ گئی، جو پہلے 419,102 روپے تھی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ فی تولہ چاندی 310 روپے سستی ہو کر 8,541 روپے رہ گئی، جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 8,851 روپے تھی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 266 روپے کمی کے بعد 7,322 روپے ہو گئی، جو پہلے 7,588 روپے تھی۔ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جہاں سونا 87 ڈالر سستا ہو کر 5,018 ڈالر فی اونس پر آ گیا، جبکہ اس سے پہلے اس کی قیمت 5,105 ڈالر تھی۔ اسی طرح عالمی منڈی میں چاندی کی قیمت 3.10 ڈالر کمی کے بعد 80.57 ڈالر فی اونس رہ گئی، جو پہلے 83.67 ڈالر تھی۔








