سویا بین آئل کی قومی درآمدات میں 47.17 فیصد کی نمایاں کمی

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):سویا بین آئل کی قومی درآمدات میں جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 47.17 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا فروری 26-2025 کے دوران درآمدات کی مالیت 106.372 ملین ڈالر تک کم ہو گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 25-2024 کے عرصہ …

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):سویا بین آئل کی قومی درآمدات میں جاری مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 47.17 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا فروری 26-2025 کے دوران درآمدات کی مالیت 106.372 ملین ڈالر تک کم ہو گئی جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا فروری 25-2024 کے عرصہ میں سویا بین آئل کی درآمدات کا حجم 201.352 ملین ڈالر رہا تھا ۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 8 مہینوں کے دوران سویا بین آئل کی ملکی درآمدات میں 94.98 ملین ڈالر یعنی 47 فیصد سے زیادہ کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔