بھکر۔ 15 مارچ (اے پی پی):پنجاب بھر کے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کے لیے اہم اعلان، لائسنس کے اجراء اور تجدید کیلئے تربیتی کلاسز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔پنجاب حکومت کی جانب سے زرعی ادویات (پیسٹی سائیڈز) کے ڈیلرز کے لائسنس کے نئے اجراء اور تجدید کے لیے تربیتی کلاسز کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کے لیے تربیتی کلاسز 6 …
پنجاب بھر کے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کے لیے اہم اعلان، لائسنس کے اجراء ، تجدید کیلئے تربیتی کلاسز کا شیڈول جاری
بھکر۔ 15 مارچ (اے پی پی):پنجاب بھر کے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کے لیے اہم اعلان، لائسنس کے اجراء اور تجدید کیلئے تربیتی کلاسز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔پنجاب حکومت کی جانب سے زرعی ادویات (پیسٹی سائیڈز) کے ڈیلرز کے لائسنس کے نئے اجراء اور تجدید کے لیے تربیتی کلاسز کے انعقاد کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کے لیے تربیتی کلاسز 6 اپریل سے 12 اپریل 2026 تک منعقد کی جائیں گی۔
ان کلاسز میں شرکت کے لیے ڈیلرز کو پہلے آن لائن درخواست جمع کروانا لازمی ہو گی۔محکمہ زراعت کے مطابق لائسنس کے نئے اجراء اور تجدید کے لیے آن لائن درخواستیں یکم اپریل سے 5 اپریل 2026 تک ای بز (EBiz) پورٹل کے ذریعے وصول کی جائیں گی۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ وہ زرعی ادویات ڈیلرز جن کے لائسنس ایکسپائر ہو چکے ہیں یا جلد ختم ہونے والے ہیں وہ اپنے لائسنس کی تجدید کے لیے مقررہ تاریخوں میں آن لائن درخواست جمع کروائیں تاکہ وہ 6 اپریل سے 12 اپریل تک ہونے والی تربیتی کلاسز میں شرکت کر سکیں۔محکمہ زراعت نے تمام ڈیلرز سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت اپنی درخواست مکمل کر کے آن لائن جمع کروائیں اور قواعد و ضوابط کے مطابق اپنے لائسنس کی تجدید کو یقینی بنائیں۔









