ملتان۔ 15 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے اگیتی کپاس کی کاشت کے لیے کاشتکاروں کو سفارشات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق اگیتی کپاس کی کاشت کے لیے فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع زیادہ موزوں قرار دیے گئے ہیں جبکہ اس کی کاشت کا موزوں وقت 31 مارچ تک ہے۔ترجمان کے مطابق کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ …
محکمہ زراعت پنجاب نے اگیتی کپاس کی کاشت کیلئے سفارشات جاری کر دیں
ملتان۔ 15 مارچ (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے اگیتی کپاس کی کاشت کے لیے کاشتکاروں کو سفارشات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق اگیتی کپاس کی کاشت کے لیے فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع زیادہ موزوں قرار دیے گئے ہیں جبکہ اس کی کاشت کا موزوں وقت 31 مارچ تک ہے۔ترجمان کے مطابق کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگیتی کپاس کی کاشت کے لیے ٹرپل جین اقسام جن میں سی کے سی 1، سی کے سی 3، حتف 3، آئی سی ایس 386، سی کے سی 6 کاشت کریں۔
بیج خریدتے وقت اس بات کی تسلی ضرور کر لی جائے کہ بیج فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ سے تصدیق شدہ اور خالص ٹرپل جین اقسام پر مشتمل ہو۔انہوں نے بتایا کہ اگیتی کپاس کی کاشت کے لیے قطاروں کا باہمی فاصلہ تقریباً ڈھائی فٹ جبکہ پودوں کا فاصلہ ڈیڑھ سے دو فٹ رکھا جائے۔ اسی طرح 75 فیصد سے زائد اگاؤ والے بیج کی مقدار 4 سے 5 کلوگرام جبکہ 60 فیصد اگاؤ والے بیج کی مقدار 5 سے 6 کلوگرام فی ایکڑ استعمال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ بیج کو کاشت سے قبل محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورے سے زہر لگا کر کاشت کیا جائے تاکہ بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔









