پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 4687.50 کی کمی کے بعد 149178.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں 568 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 90 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 324 کی قیمتوں میں کمی اور 154 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 4687.50 کی کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 4687.50 کی کمی کے بعد 149178.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں 568 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، 90 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 324 کی قیمتوں میں کمی اور 154 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 298.27 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 20.18 ارب روپے تھی۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 1566.54 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45487.48 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 6718.51 پوائنٹس کی کمی کے بعد 213420.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 7.73 ارب روپے کا لین دین ہوا۔ گزشتہ روز کے الیکٹرک کے 18424455 حصص، نیشنل بینک 17860551 اور بینک آف پنجاب کے 17492619 حصص کا لین دین ہوا۔ شاداب ٹیکسٹائلز لمیٹڈ، کریسنٹ سٹار انشورنس اور ٹرائی سٹار پاور لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔








