واشنگٹن ۔17مارچ (اے پی پی):امریکا نے تصدیق کی ہے کہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور جنوبی کوریا کی ایل جی انرجی سلوشن کے درمیان 4.3 ارب ڈالر مالیت کے بیٹری منصوبے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔رائٹرز کے مطابق اس معاہدے کے تحت امریکی ریاست مشی گن کے شہر لینسنگ میں لیتھیم آئرن فاسفیٹ (ایل ایف پی)پرزمٹک بیٹری سیلز بنانے کے لیے ایک بڑا مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کیا …
امریکا کی کمپنی ٹیسلا اور کورین ایل جی انرجی سلوشن کے درمیان 4.3 ارب ڈالر کا بیٹری معاہدہ طے، امریکی حکام کی تصدیق
واشنگٹن ۔17مارچ (اے پی پی):امریکا نے تصدیق کی ہے کہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور جنوبی کوریا کی ایل جی انرجی سلوشن کے درمیان 4.3 ارب ڈالر مالیت کے بیٹری منصوبے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔رائٹرز کے مطابق اس معاہدے کے تحت امریکی ریاست مشی گن کے شہر لینسنگ میں لیتھیم آئرن فاسفیٹ (ایل ایف پی)پرزمٹک بیٹری سیلز بنانے کے لیے ایک بڑا مینوفیکچرنگ پلانٹ قائم کیا جائے گا جس کی پیداوار 2027 میں شروع ہونے کی توقع ہے۔
امریکی محکمہ داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں تیار ہونے والی بیٹری سیلز ٹیسلا کے میگا پیک 3 توانائی ذخیرہ کرنے والے نظام کو طاقت فراہم کریں گی جو ہیوسٹن میں تیار کیے جا رہے ہیں، اس سے ملک میں بیٹری سپلائی چین مزید مضبوط ہوگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ معاہدہ ان معاہدوں کا حصہ ہے جن کا ذکر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے انڈو پیسیفک انرجی سکیورٹی سمٹ کے موقع پر کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ٹیسلا چینی درآمدات پر عائد ٹیرف کے باعث بیٹریوں کے لیے چین پر انحصار کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ ایل جی انرجی سلوشن امریکا میں لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹریاں بنانے والی چند کمپنیوں میں شامل ہے۔









