لاہور۔17مارچ (اے پی پی):مقبول ٹی وی ڈرامہ وارث میں تاریخ ساز کردار کرنے والے سینئر اداکارمحبوب عالم کی برسی18مارچ بروز بدھ کو منائی جائے گی، محبوب عالم خان 14مارچ 1948 کو پیدا ہوئے، انہوں نے فنی سفر کا آغاز سندھی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں ثانوی کردار اداکیے۔ محبوب عالم ڈرامہ سیریل وارث میں چوہدری حشمت خان کے کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ،انہوں نے …
سینئر اداکارمحبوب عالم کی برسی آج منائی جائے گی

مزید خبریں
لاہور۔17مارچ (اے پی پی):مقبول ٹی وی ڈرامہ وارث میں تاریخ ساز کردار کرنے والے سینئر اداکارمحبوب عالم کی برسی18مارچ بروز بدھ کو منائی جائے گی، محبوب عالم خان 14مارچ 1948 کو پیدا ہوئے، انہوں نے فنی سفر کا آغاز سندھی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں ثانوی کردار اداکیے۔ محبوب عالم ڈرامہ سیریل وارث میں چوہدری حشمت خان کے کردار نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ،انہوں نے اپنی جاندار اداکاری سے منفرد پہچان بنائی۔ محبوب عالم نے 38فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھائے، جن میں 12اردو ، 15پنجابی اور 11سندھی فلمیں شامل ہیں، ان کی مشہور فلموں میں خاک اور خون ، چن وریام ، فٹا فٹ اور خان بلوچ قابل ذکر ہیں ۔ محبوب عالم 18مارچ 1994 کو حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔








