ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں 5.75فیصد کا نمایاں اضافہ

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار(ایل ایس ایم آئی ) میں رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5.75فیصد اور جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر12.08فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں بڑی صنعتوں کا پیداوار اشاریہ 121.46پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اس مدت …

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار(ایل ایس ایم آئی ) میں رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5.75فیصد اور جنوری میں ماہانہ بنیادوں پر12.08فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں بڑی صنعتوں کا پیداوار اشاریہ 121.46پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے مقابلے میں 5.75فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے سات ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 114.85پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ جنوری میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 144پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 10.54فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال جنوری میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ130.27پوائنٹس ریکارڈکیا گیا تھا ۔ دسمبرکے مقابلے میں جنوری میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر12.08فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ دسمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 128.48پوائنٹس ریکارڈکیا گیا تھا ۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں خوراک کے شعبے میں 0.58فیصد ، مشروبات 0.23،تمباکو0.16،ٹیکسٹائل 0.28،ملبوسات 1.34،کوئلہ و پٹرولیم 0.85، ربڑ مصنوعات 0.02،غیردھاتی معدنیات 0.63، برقی آلات 0.25،آٹوموبائلز1.61، ٹرانسپورٹ آلات 0.24،فرنیچر0.18 اوردیگر مینو فیکچررز کا شعبہ کی پیداوار میں 0.10فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس کے برعکس چمڑے کی مصنوعات میں 0.01فیصد، پیپراینڈ بورڈ0.04،کیمیکلز0.11،کھادیں0.07،فارما 0.29، آئرن اینڈ سٹیل 0.22 اورمشینری و آلات کی پیداوار میں 0.07فیصد کی کمی ہوئی۔