سیالكوٹ،کاشتکاروں کو باجرے کی منظور شدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت

سیالكوٹ۔ 17 مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کاشتکاروں کو باجرے کی منظور شدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تصدیق شدہ، صاف اور صحت مند بیج اچھی پیداوار کا ضامن ہوتا ہے ،کاشتکار باجرے کی اقسام ایم بی 87 ملٹی کٹ باجرہ اور سرگودھا باجرہ 2011کاشت کرکے شاندار فصل حاصل کر سکتے ہیں ،مذکورہ اقسام …

سیالكوٹ۔ 17 مارچ (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کاشتکاروں کو باجرے کی منظور شدہ اقسام کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ
تصدیق شدہ، صاف اور صحت مند بیج اچھی پیداوار کا ضامن ہوتا ہے ،کاشتکار باجرے کی اقسام ایم بی 87 ملٹی کٹ باجرہ اور سرگودھا باجرہ 2011کاشت کرکے شاندار فصل حاصل کر سکتے ہیں ،مذکورہ اقسام کو کلراٹھی اور سیم زدہ زمینوں کے علاوہ ہرقسم کی زمین پر کاشت کیاجاسکتا ہے، تاہم پانی کے اچھے نکاس والی ہلکی میرا زمین باجرے کی کاشت کے لئے انتہائی موزوں ہے۔انہوں نے کہا کہ باجرے کی بطور چارہ کاشت کےلئے4سے 6کلوگرام جبکہ صرف دانے کےلئے 2 سے 3کلوگرام بیج فی ایکڑ کاشت کیاجاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بوائی سے پہلے بیج کو اچھی طرح صاف کرلینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اگر چارے کی اگیتی فصل میں باجرے کے ساتھ رواں کو ملا کر کاشت کیاجائے تو چارے کی غذائیت اور پیداوار بھی بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار عام طورپر باجرے کو بذریعہ چھٹہ کاشت کرتے ہیں لیکن ایک ایک فٹ کے فاصلے پر قطاروں میں بذریعہ ڈرل بوائی کی صورت میں چارے اور بیج کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوجاتاہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار بیج کے بہتر اگائو کے لئے بوائی صبح کے وقت یا سورج غروب ہونے سے پہلے تر وتر حالت میں کریں۔