32ویں چائنہ لینزو انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فیئر میں شرکت کے لئے درخواستیں19 مارچ تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ڈی اے پی

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ 32ویں چائنہ لینزو انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فیئر‘‘ میں شرکت کے لئے 19 مارچ تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ 32ویں چائنہ لینزو انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فیئر‘‘ میں شرکت کے لئے 19 مارچ تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش چین میں 6 سے 8 جولائی تک جاری رہے گی جس میں پاکستانی ٹیکسٹائل،

فیبرکس اینڈ گارمنٹس ،ہوم ٹیکسٹائل ، بیڈ شیٹ ، کرٹن، کھیلوں کا سامان ،سرجیکل اور ڈینٹل آلات ،کارپٹس ، لیدر گارمنٹس ، چاول ، دستکاری مصنوعات ،ماربل کی مصنوعات ،ہربل کاسمیٹکس ، ہربل ہیلتھ کیئر ،پلاسٹک پراڈکٹس ، فروٹ جوس ، انجینئرنگ اینڈ آٹو پارٹس اور اس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔