ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں فروری کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق فروری میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 214ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال فروری میں 61فیصد ہے۔
ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں فروری کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ
اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں فروری کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق فروری میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 214ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ سال فروری میں 61فیصد ہے۔ گزشتہ سال فروری میں پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کار ی کا حجم 133ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔
جنوری کے مقابلے میں فروری میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر24فیصد کی نمو ہوئی۔جنوری میں مجموعی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 173ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو فروری میں بڑھ کر214ملین ڈالر ہوگیا۔ سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.195ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.793ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔۔مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 33فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔









