لاہور۔18مارچ (اے پی پی):عظیم اداکار اور علی زیب فائونڈیشن کے بانی محمد علی کی 20 ویں برسی 19مارچ کو منائی جائے گی، وہ 19اپریل 1931کو پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد انہوں نے اپنے فنی کیرئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا۔ محمد علی کا شمار ایشیا کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اردو، پنجابی، پشتو، ہندی، بنگالی فلموں میں اپنے فن کے جوہر دیکھائے، فلم …
ادا کار محمد علی کی برسی جمعرات کو منائی جائے گی

مزید خبریں
لاہور۔18مارچ (اے پی پی):عظیم اداکار اور علی زیب فائونڈیشن کے بانی محمد علی کی 20 ویں برسی 19مارچ کو منائی جائے گی، وہ 19اپریل 1931کو پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد انہوں نے اپنے فنی کیرئر کا آغاز ریڈیو پاکستان کراچی سے کیا۔ محمد علی کا شمار ایشیا کے بہترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اردو، پنجابی، پشتو، ہندی، بنگالی فلموں میں اپنے فن کے جوہر دیکھائے، فلم دوریاں میں جاندار اداکاری پر انہیں خصوصی ایوارڈ سے نواز ا گیا۔
محمد علی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ لاہور میں منعقد ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کے دوران سعودی عرب کے شاہ فیصل، ذوالفقار علی بھٹو اور سلطان قابوس سمیت دیگر عالمی رہنمائوں نے ان کے بنگلے پر قیام کیا۔ محمد علی 19مارچ 2006کو 75برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔








