خدمات شعبہ کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران 2.83فیصداضافہ

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):خدمات شعبہ کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر2.83فیصدکااضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں خدمات کےشعبہ کی مجموعی برآمدات کاحجم 6.445ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.460ارب ڈالرکے مقابلہ میں 18فیصدزیادہ ہے ،فروری میں خدمات شعبہ کی برآمدات سے ملک کو811ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جوجنوری میں 879ملین ڈالر اورگزشتہ …

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):خدمات شعبہ کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر2.83فیصدکااضافہ ہواہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں خدمات کےشعبہ کی مجموعی برآمدات کاحجم 6.445ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.460ارب ڈالرکے مقابلہ میں 18فیصدزیادہ ہے

،فروری میں خدمات شعبہ کی برآمدات سے ملک کو811ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جوجنوری میں 879ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 695ملین ڈالرتھا،اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں خدمات کی درآمدات پر 8.602ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7.538ارب ڈالرکے مقابلہ میں 14فیصدزیادہ ہے

،فروری میں خدمات کی درآمدات کاحجم 910ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 1.148ارب ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 952ملین ڈالرتھا۔اعداوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8ماہ میں خدمات شعبہ کاتجارتی خسارہ 2.137ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.078ارب ڈالرکے مقابلہ میں 2.83فیصدزیادہ ہے۔