اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوقرضوں کی فراہمی میں فروری کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق فروری کے اختتام پربینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوفراہم کردہ قرضوں کا مجموعی حجم 10609ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 13.6فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال فروری میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوفراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کاحجم 9341ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جنوری کے مقابلے میں فروری …
بینکوں سے نجی شعبے کوقرض کی فراہمی میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 13.6 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

مزید خبریں
اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوقرضوں کی فراہمی میں فروری کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا۔سٹیٹ بینک کے مطابق فروری کے اختتام پربینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوفراہم کردہ قرضوں کا مجموعی حجم 10609ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 13.6فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال فروری میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوفراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کاحجم 9341ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جنوری کے مقابلے میں فروری میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوقرضوں کی فراہمی میں ماہانہ بنیاد پر2.6فیصدکی نموہوئی، جنوری کے اختتام پربینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوفراہم کردہ مجموعی قرضوں کاحجم 10342ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو فروری میں بڑھ کر10609ارب روپے ہوگیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق فروری کے اختتام پرنجی شعبے کے کاروبارکوفراہم کردہ قرضوں میں سالانہ بنیاد پر12.9فیصدکی نموہوئی۔فروری کے اختتام پربینکوں کی جانب سے نجی شعبے کے کاروبارکوفراہم کردہ مجموعی قرضوں کاحجم 9174ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال فروری کے اختتام پر8124ارب روپے تھا۔جنوری کے مقابلے میں فروری میں نجی شعبے کے کاروبارکوقرضوں کی فراہمی میں ماہانہ بنیاد پر2.6فیصداضافہ ہوا۔








