اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پرمندی کارحجان رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس 1551.88پوائنٹس کے اضافہ کے بعد152740.37پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 569کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا۔153کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،261کی قیمتوں میں کمی اور155کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،کل 326.66ملین حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 19.39ارب روپے تھی۔ کے …
پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پرمندی کارحجان
اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پرمندی کارحجان رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس 1551.88پوائنٹس کے اضافہ کے بعد152740.37پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 569کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا۔153کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،261کی قیمتوں میں کمی اور155کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،کل 326.66ملین حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 19.39ارب روپے تھی۔
کے ایس ای 30انڈیکس 681.25پوائنٹس کی کمی کے بعد46223.61 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 2553.50 پوائنٹس کی کمی کے بعد219130.92 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 3.635ارب روپے کے سودے طے پائے۔
گزشتہ روزواصل موبیلیٹی مضاربہ کے 40359533 حصص،بینک آف پنجاب کے 22784791حصص اورفرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹڈ کے 22028800 حصص کالین دین ہوا۔مچلزفروٹ فارمز،واصل موبیلیٹی مضاربہ اورفرسٹ النورمضاربہ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔









