اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے جاری مالی سال کے دوران ایک ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کر لی ہیں۔ سی ڈی این ایس کے ایک عہدیدارنے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ یکم جولائی سے 18مارچ تک ادارے نے ایک ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں۔جاری مالی سال کے لئے سی ڈی این ایس نے مجموعی طور پر1.3ٹریلین روپے کی …
سی ڈی این ایس کو جاری مالی سال کے دوران ایک ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل

مزید خبریں
اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے جاری مالی سال کے دوران ایک ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کر لی ہیں۔ سی ڈی این ایس کے ایک عہدیدارنے ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ یکم جولائی سے 18مارچ تک ادارے نے ایک ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کی ہیں۔جاری مالی سال کے لئے سی ڈی این ایس نے مجموعی طور پر1.3ٹریلین روپے کی بچتیں حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 18 مارچ تک ادارے نے جاری مالی سال کے لئے مقرر کردہ بچتوں کا تقریبا 76.92 فیصد حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں اسلامی مالیات کے فروغ کے لئے جاری مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 50 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ادارے میں اصلاحات کے پروگرام پر بھی عملدرآمد جاری ہے ۔صارفین کے لئے اے ٹی ایم کی سہولت پہلے سے فراہم کر دی گئی ہے جبکہ مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔








